ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  بارش سے پیدا حالات پر حکومت کی گہری نظر ہے:فڑنویس 

 بارش سے پیدا حالات پر حکومت کی گہری نظر ہے:فڑنویس 

Wed, 11 Jul 2018 01:47:43    S.O. News Service

ناگپور:10/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقے میں خاص طور سے پال گھر ضلع میں ہوئی زبردست بارش کے بعد پیدا صورتحال پر مہاراشٹر حکومت گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اسمبلی میں آج اس کے بارے میں معلومات دی اور کہا کہ پال گھر ضلع میں غیر متوقع بارش ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ممبئی میں 11 مقامات پر آبی جماؤ کی اطلاع ہے اور تین مقامات پر ٹریفک تبدیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وسئی ورار علاقہ میں آبی جماؤ کی وجہ سے مغربی ریلوے کے ریل ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی ممبئی کے ساحلی علاقے میں سمندری لہریں متموج ہیں، پانی کے اخراج کے لئے سکشن پمپ  پوری صلاحیت سے کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ بارش کا پانی نکالنے کے لئے اس کے علاوہ 150 اور پمپ لگائے گئے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی  تو اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا جائے گا؛ کیونکہ محکمہ موسمیات نے زبردست بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ 


Share: